Sunday, July 20, 2014

فجر کی سنتیں پڑھنے کے بعد دائیں کروٹ پر کچھ دیر لیٹنا

0 تبصرہ جات
بسم اللہ الرحمن الرحیم
فجر کی سنتیں پڑھنے کے بعد دائیں کروٹ پر کچھ دیر لیٹنا
==================

اماں  عائشہ رضی اللہ عنہا   فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ عشاء کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد سے فجر کی نماز کے درمیان تک گیارہ رکعتیں پڑھتے تھے اور ہر دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرتے اور ایک رکعت کے ذریعہ وتر بنا لیتے پھر جب مؤذن فجر کی اذان دے کر خاموش ہو جاتا تو فجر ظاہر ہو جاتی اور مؤذن آپ ﷺ کے پاس آتا تو آپ ﷺ کھڑے ہو کر ہلکی ہلکی دو رکعت پڑھتے پھر آپ ﷺ دائیں کروٹ پر لیٹ جاتے یہاں تک کہ مؤذن اقامت کہنے کے لئے آتا۔
'A'isha, the wife of the Apostle of Allah (may peace be upon him), said that between the time when the Messenger of Allah (may peace be upon him) finished the 'Isha' prayer which is called 'Atama by the people, he used to pray eleven rak'ahs, uttering the salutation at the end of every two rak'ahs, and observing the Witr with a single one. And when the Mu'adhdhin had finished the call (for the) dawn prayer and he saw the dawn clearly and the Mu'adhdhin had come to him, he stood up and prayed two short rak'ahs. Then he lay down on his right side till the Mu'adhdhin came to him for lqama.

صحیح مسلم:جلد اول:باب:رات کی نماز (تہجد) اور نبی ﷺ کی رات کی نماز کی رکعتوں کی تعداد اور وتر پڑھنے کے بیان میں 

اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا  فرماتی ہیں کہ جب مؤذن فجر کی اذان دے کر سکوت اختیار کرتا تو رسول اللہ ﷺ نہایت ہلکی سی دو رکعات ادا فرماتے پھر آپ ﷺ دائیں کروٹ پر لیٹ جایا کرتے۔
سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1767 :باب:فجر کی سنتیں ادا کرنے کے بعد دائیں کروٹ پر لیٹنا 

ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی فجر کی دو سنتیں پڑھ لے تو دائیں کروٹ پر لیٹ جائے۔
 اس باب میں حضرت عائشہ ؓ بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حدیث ابوہریرہ اس طریق سے حسن صحیح غریب ہے حضرت عائشہ ؓ  سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب صبح کی سنتیں گھر میں پڑھتے تو دائیں پہلو پر لیٹ جاتے بعض اہل علم کہتے ہیں کہ مستحب جانتے ہوئے ایسا کرنا چاہئے 
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “When one of you has offered the two raka’at of fajr, let him lie down on his right side.”

جامع ترمذی:جلد اول:باب:فجر کی سنتیں ادا کرنے کے بعد دائیں کروٹ پر لیٹنا 

وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا صَلَّی اَحَدُکُمْ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ فَلْیَضْطَجِعْ عَلَی یَمِیْنِہٖ۔ (رواہ الترمذی و ابوداؤدٌ)

ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ سرور کائنات ﷺ نے فرمایا ۔ جب تم میں سے کوئی آدمی فجر کی سنت کی دو رکعتیں پڑھ لے تو اسے چاہیے کہ جماعت شروع ہونے تک اپنی دائیں کروٹ پر لیٹا رہے۔" (جامع ترمذی و ابوداؤد)
مشکوۃ شریف:جلد اول:باب:فجر کی سنتیں پڑھ کی دائیں کروٹ پر لیٹنا چاہیے 

دائیں کروٹ لیٹنا سنت رسول ﷺ ہے بعض علماء نے اس کو لازمی امر  قرار  دیا ہے وہ اسی حدیث کو دلیل کی صورت پیش کرتے ہیں جس میں حکماً فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی آدمی فجر کی سنت کی دو رکعتیں پڑھ لے تو اسے چاہیے کہ جماعت شروع ہونے تک اپنی دائیں کروٹ پر لیٹا رہے۔
اکثر علماء نے اس کو مستحب عمل کہا ہے مگر اس سنت کو ادا کرتے محتاط رہنا بھی ضروری ہے یہ نہ ہوکہ سنت ادا کرتے کرتے سو جائے اور فرض سے بھی جاتا رہے۔
اللہ ہم سب کو قرآن و سنت کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دے اور ہر طرح کے کفر و شرک سے بچا کر رکھے آمین یا رب العالمین۔

0 تبصرہ جات:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔