Monday, July 21, 2014

جس مسلم کو لیلۃ القدر مل گئی اس کے سبھی گناہ معاف

0 تبصرہ جات
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
جس مسلم کو لیلۃ القدر  مل گئی اس کے سبھی گناہ معاف

عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے شب قدر کے متعلق سوال کیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا وہ ماہ رمضان میں ہوتی ہے اسے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو کہ وہ اس کی طاق راتوں ٢١،٢٣،٣٥،٢٧،٢٩ ویں یا آخری رات میں ہوتی ہے اور جو شخص اس رات کو حاصل کرنے کے لئے ایمان اور ثواب کی نیت سے قیام کرے اور اسے یہ رات مل بھی جائے تو اس کے اگلے پچھلے سارے گناہ معاف ہوگئے ۔
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْحُسَامِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فَإِنَّهَا فِي وَتْرٍ فِي إِحْدَى وَعِشْرِينَ أَوْ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ أَوْ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ أَوْ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ أَوْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ أَوْ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ فَمَنْ قَامَهَا ابْتِغَاءَهَا إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا ثُمَّ وُفِّقَتْ لَهُ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ
مسند احمد:جلد نہم:حدیث نمبر 2728:باب:حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی مرویات 
اس فرمان رسول ﷺ کے مطابق ہر مسلم کو یہ سعادت ملے گی جو بھی ایمان و یقین کے ساتھ ثواب کی امید کے ساتھ شبِ قدر میں اللہ کی عبادت کرئے تو اس کے اگلے پچھلے گناہ اللہ معاف فرما دے گا سبحان اللہ۔
تو بھائیو، بہنو آنے والی باقی سبھی طاق راتوں میں قیام کریں اور اللہ کو راضی کرنے کی سعی کریں اور ایک اور کام ضرور کریں وہ یہ کہ اپنے مظلوم مسلمانوں کو اپنی دُعاؤں میں خاص یاد رکھیں۔
یااللہ پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے یااللہ تو مسلمانوں کو ظلم سے بچا لے
یااللہ کافروں کے مقابلے پر اہلِ ایمان کی مدد فرما
یااللہ مظلوم مسلمانوں کی خاص مدد فرما
یااللہ مظلوم مسلمانوں کو ظلم سے جلد از جلد نجات عطا فرما
یااللہ ظالم کافر قوموں کو تباہ و برباد کردے
یااللہ ظالم کافر قوموں کو اپنے عذاب کی گرفت میں پکڑ لے
یااللہ ظالم کافر قوموں کے ظالم و قاتل ہاتھ مجاہدین کے ہاتھوں کٹوا دے
یااللہ اہلِ ایمان کو آپس میں متحد فرما دے
ان کے باہمی جھگڑے، باہمی رنجشیں، باہمی عداوتیں محبت و الفت میں بدل دے
یااللہ ہم سب کو مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے کی توفیق دے
آمین یا رب العالمین۔

0 تبصرہ جات:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔