Wednesday, July 2, 2014

جس نے جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کیا

0 تبصرہ جات
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اس فرمانِ رسول ﷺ کو ہر مسلمان اپنے آپ پر پرکھے اور دیکھے کہ وہ کہاں تک اس وعید سے بچنے کی کوشش کرتا ہے؟؟؟
اللہ کی قسم اگر ہم لوگ جھوٹ بولنا، دھوکہ دینا، ملاوٹ کرنا نہیں چھوڑتے تو یہ بھوکا پیاسہ رہنا ہمارے کسی کام نہیں آئے گا،
ہمارے معاشرے میں پھیلی بُرائیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ہم لوگ نام کے مسلمان رہ گے ہیں جو صرف کلمہ پڑھتے ہیں مگر اس کلمہ کے مطابق عمل نہیں کرتے، یاد رکھیں ہمارا کلمہ تبھی ہمیں فائدہ دے گا جب ہم اس کے مطابق عمل بھی کریں گیں۔
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ فِي أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ

ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کیا تو اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانا پینا چھوڑ دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ 
Narrated Abu Huraira: 
The Prophet said, "Whoever does not give up forged speech and evil actions, Allah is not in need of his leaving his food and drink (i.e. Allah will not accept his fasting.)"
صحیح بخاری:جلد اول:باب:اس شخص کا بیان جس نے روزے میں جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کیا۔

0 تبصرہ جات:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔