Friday, January 4, 2013

100 مشہور ضعیف احادیث 1 سے 25 احادیث

1 تبصرہ جات
بسم اللہ الرحمن الرحیم

 
(1)بے حیائی اور برائی سے نہ روکنے والی نماز ' نماز نہیں



من لم تنھہ صلاتہ عن الفحشاء و المنکر' فلا صلاۃ لہ)
''جس کی نماز اسے بے حیائی اور برائی سے نہیں روکتی اس کی کوئی نماز نہیں۔''ایک روایت میں الفاظ ہیں۔
(من لم تنھہ صلاتہ عن الفحشاء و المنکر' لم یزدد من اللہ الا بعدا)
''جس کی نماز اسے بے حیائی اور برائی کے کاموں سے نہیں روکتی،وہ صرف اللہ سے دوری میں ہی اضافہ کرتا ہے۔'']

باطل:امام ذہبی نے کہا کہ ابن جنید نے کہا ہے'یہ کذاب و افتراء ہے۔حافظ عراقی نے کہا ہے کہ اس کی سند کمزور ہے۔شیخ البانی نے کہاکہ یہ روایت باطل ہے'نہ تو سند کے اعتبار سے ثابت ہے اور نہ متن کے اعتبار سے۔]میزان الاعتدال(٣/٢٩٣)تخریج الاحیاء (١/٢٤٣)السلسلہ الضعیفہ((985/2
 
(2)

مسجد میں فضول گفتگو نیکیوں کو کھا جاتی ہے
(الحدیث فی المسجد یا کل الحسنات کما تاکل البھائم الحشیش)
''مسجد میں (فضول) گفتگو کرنا نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے مویسی گھاش کو کھا جاتے ہیں۔''
اور ایک دوسری روایت میں لفظ ہیں۔
(الحدیث فی المسجد یا کل الحسنات النار الحطب)
''مسجد میں باتیں کرنا حسنات کو یوں کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے۔''
]
حافظ عراقی نے کہا ہے کہ مجھے اس کی کوئی اصل نہیں ملی۔امام عبدالوہاب ابن تقی الدین اسبکی نے کہا کہ میں نے اس کی کوئی سند کو نہیں پایا۔شیخ البانی نے فرمایا ہے کہ اسکی کوئی اصل نہیں ہے۔]تخریج الاحیائ(136/1)طبقات الشافیہ للسبکی(145/4)السلسلہ الضعیفہ(4)[
 
(3)

دنیا اور آخرت کے لیے عمل کی مثال
(اعمل لدنیاک کانک تعیش ابدا،واعمل لاخرتک کانک تموت غدا۔)
''اپنی دنیا کے لیے یوں عمل کرو گویا کہ تم ہمیشہ زندہ رہو گے اور اپنی آخرت کے لیے یوں عمل کرو گویا کہ تم کل ہی فوت ہو جائو گے۔''
]شیخ البانی نے کہا ہے کہ یہ روایت مرفوعا ثابت نہیں یعنی یہ ثابت نہیں ہے کہ یہ نبی کریم ۖ کا فرمان ہے۔(الضعیفۃ:8)[
 


(4)


رسو ل اللہ ۖ ہر مومن کی خوش بختی کا محور(انا جد کل تقی)
''میں ہر متقی کی خوش بختی کا محور ہوں۔''
]
امام سیوطی نے کہا ہے کہ میں اس روایت کو نہیں جانتا۔شیخ البانی نے کہا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔]الحاوی للسیوطی(89/2)السلسلہ الضعیفہ (9)[
 
(6)

دنیا کی طرف اللہ کی وحی
(
اوحی اللہ الی الدنیا ان اخدمی من خدمنی و اتعبی من خدمک)''اللہ تعالیٰ نے دنیا کی طرف وحی کی کہ جس نے میری خدمت کی تو اس کی خدمت کر اور جس نے تیری خدمت کی تو اسے تھکا دے۔''
]
موضوع:شیخ البانی نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے۔]تنزیہ الشریعۃ للکنانی (303/2)الفوائد الحموعہ للشوکانی(712)السلسلہ الضعیفہ(12
 
 
(7)


خوبصورت عورت سے بچو
(ایا کم و خضراء الدمن فقیل:ما خضراء الدمن؟قال:المراۃ الحسناء فی المنبت السوئ)
''ظاہری سرسبز چیز سے بچو۔دریافت کیا گیا کہ اس سے کیا مراد ہے؟تو آپ ۖ نے فرمایا:خوبصورت عورت سے جو بری نشو و نما میں ہو۔''
]
ضیعف جدا:حافظ عراقی اور امام ابن ملقن نے اسے ضعیف کہا ہے۔شیخ البانی نے کہا ہے کہ یہ روایت بہت ہی زیادہ ضعیف ہے۔]تخریج الاحیائ(42/2)السلسلۃ الضعیفہ(14)
 
 
(8)

دو گروہوں کی درستگی پر پوری امت کی درستگی کی ضمانت
(صنفان من امتی اذ صلحا' صلح الناس:الامرء و الفقھائ)
''میری امت کی دو قسمیں اگر درست ہو جائیں تو (سب) لوگ درست ہو جائیں'ایک امراء اور دوسرے فقہائ۔''ایک روایت میں یہ لفظ ہیں:
(صنفان من امتی اذ صلحا' صلح الناس:الامرء و العلمائ)
''میری امت کی دو قسمیں اگر درست ہو جائیں تو (سب) لوگ درست ہو جائیں'ایک امراء اور دوسرے علمائ۔''
موضوع:امام احمد نے کہا ہے کہ اس روایت کا ایک راوی کذاب تھا'وہ حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔امام ابن معین اور امام دارقطنی نے بھی اس کی مثل ہی کہا ہے۔شیخ البانی نے کہا ہے کہ یہ روایت موضوع(یعنی من گھڑت ) ہے۔]تخریج الاحیائ(6/1)السلسلۃ الضعیفۃ(16)
 
9:

میرے مرتبے کا وسیلہ پکڑو
 


میرے مرتبے کا وسیلہ پکڑو
(توسلو ا بجاھی' فان جاھی عند اللہ عظیم)
''میرے مقام و مرتبے کا وسیلہ پکڑو کیونکہ میرا مرتبہ اللہ کے ہاں بہت بڑا ہے۔''
]
امام ابن تیمیہ اور شیخ البانی نے کہا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں ۔]اقتضاء الصراط المستقیم لابن تیمیہ(415/2)السلسلۃ الضعیفۃ(22)[
 
(10)

نماز کے لیے نکلتے وقت دعا کرنے ہزار فرشتوں کی استغفار
(من خرج من بیتہ الی الصلاۃ فقال:اللھم بحق السائلین علیک،و اسالک بحق ممشای ھذا فانی لم اخرج اشر ولا بطرا اقبل اللہ علیہ بوجھہ و استغفر لہ الف ملک۔)
''جو شخص اپنے گھر سے نماز کے لیے نکلااور اس نے کہا،اے اللہ!میں تجھ سے ان مانگنے والوں کے طفیل سوال کرتا ہوں جو تجھ سے مانگتے ہیں اور اپنے اس چلنے کے طفیل سوال کرتا ہوں اور بے شک میں فخر اور تکبر سے باہر نہیں نکلا ہوں تو اللہ تعالیٰ اس پر اپنے چہرے کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں اور اس کے لیے ایک ہزار(1000)فرشتے استغفار کرتے ہیں۔''
ضعیف:امام منذری نے اسے ضعیف کہا ہے ۔حافظ بوصیری نے کہا ہے کہ اس کی سند ضعفاء کی تسلسل ہے۔شیخ البانی نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔]الترغیب و الترھیب للمنذری(272/3)سنن ابن ماجہ(256/1)[
 
(11)

امت محمدیہ تا قیامت خیرو بھلائی کا مرکز
(الخیر فی و فی امتی الی یوم القیامۃ)
''خیرو بھلائی مجھ میں اورتاقیامت میری امت میں ہے۔''
]
حافظ ابن حجر نے کہا ہے کہ میں اس روایت کو نہیں جانتا۔]المقاصد الحسنۃ للسخاوی(ص208/)مزید اس روایت کی تفصیل کے لیے دیکھیے:تذکرۃ الموضوعات للفتنی(68)الاسرار المرفوعۃ فی الاخبار الموضوعۃ للقاری(ص195/)[
 
 
 
(12)

عصر کے بعد سونے سے عقل خراب ہونے کا اندیشہ
(من نام بعد العصر'فاختلس عقلہ'فلا یلومن الا نفسہ)
''جو شخص عصر کے بعد سویا اور اس کی عقل کو جھپٹا مار لیا گیا (یعنی عقل ختم کر دی گئی) تو وہ سوائے اپنے نفس کے ہر گز کسی کو ملامت نہ کرے۔''
]
امام ابن جوزی نے اس روایت کو''الموضوعات''(69/3)میں'امام سیوطی نے''اللالی المصنوعة''(279/2)میں اور امام ذہبی نے''ترتیب الموضوعات''(839)میں نقل کیا ہے۔[
 
(13)

بے وضو ہونے کے بعد وضوء کرنے کی ترغیب
(من احدت ولم یتو ضا فقد جفانی ومن توضا ولم یصل فقد جفانی ومن صلی ولم یدعنی فقد جفانی ومن دعانی فلم اجبہ فقد جفیتہ ولست برب جاف)
''جو بے وضوء ہوا اور اس نے وضو نہ کیا یو یقینا اس نے مجھ پر ظلم کیا'جس نے وضوء کیا اور نماز نہ پڑھی تو یقینا اس نے مجھ پر ظلم کیا'جس نے نماز پڑھی اور مجھ سے دعا نہ مانگی تو یقینا اس نے مجھ پر ظلم کیا ااور جس نے مجھ سے دعا مانگی لیکن میں نے اس کی دعا قبول نہ کی تویقینا میں نے اس پر ظلم کیا اور میں ظالم رب نہیں ہوں۔''
]
موضوع:امام صغانی نے اسے موضوع(یعنی من گھڑت و خود ساختہ) کہا ہے۔]الموضوعات(53)شیخ البانی نے بھی اسے موضوع قرار دیا ہے۔]السلسۃ الضعیفہ(44)[
(14)

حج کے دوران قبر نبوی ۖ کی زیارت
(من حج البیت ولم یزرنی فقد جفانی)
''جس نے بیت اللہ کا حج کیا اور میری زیارت نہ کی تو بلاشبہ اس نے مجھ پر زیادتی کی''
]
موضوع: اما ذہبی ،اما صغانی اور امام شوکانی نے اسے موضوع قرار دیا ہے۔]ترتیب الموضوعات(600)الموضوعات للصغانی(52)الفوائد الحموعۃ للشوکانی(326)[
 
 
(15)

حج کے دوران قبر نبوی ۖ کی زیارت کی فضیلت
(من حج فزار قبری بعد موتی،کان کمن زارنی فی حیاتی)
''جس نے حج کیا اور میری وفات کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو وہ ایسے شخص کی مانندہے جس نے میری زندگی میں ہی میری زیارت کی''
]
موضوع:امام ابن تیمیہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔شیخ البانی نے اسے موضوع قرار دیا ہے]فاعلۃ حلیلۃ لابن تیمیہ(57)السلسلۃ الضعیفۃ(47)مزید دیکھئے:ذخیرۃ الحفاظ لابن القیسرانی(5250/4)[
 
 
(16)

امت کا اختلاف رحمت ہے
(اختلاف امتی رحمۃ)
''میر ی امت کا اختلاف رحمت ہے''
]
موضوع:الاسرار المرفوعۃ(506)تنزیہ الشریعۃ(402/2)شیخ البانی نے کہا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔]السلسۃ الضعیفۃ(11)[
(17)

کسی بھی صحابی کی اتباع ذریعہ ہدایت
(اصحابی کالنجوم بایھم اقتدیم اھتدیتم)
''میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں،ان میں سے جس کی بھی پیروی کرو گے ہدایت پا جائو گے۔''
ایک دوسری روایت میں یہ لفظ ہیں:(انما اصحابی مثل النجوم فا یھم اخذتم بقولہ اھتدیتم)
''بلاشبہ میرے صحابہ ستاروں جیسے ہیں،پس ان میں سے جس کے قول کو بھی تم پکڑ لو گے ہدایت پا جائو گے۔''
]
موضوع:امام ابن حزم نے کہا ہے کہ یہ جھوٹی اور باطل خبر ہے،ہر گز ثابت نہیں۔]الاحکام فی اصول الاحکام(64/5) شیخ البانی نے اسے موضوع قرار دیا ہے۔]السلسۃ الضعیفۃ(66)مزید دیکھئے۔جامع بیان العلم و فضلہ لابن عبد البر(91/2)[
 
 
(18)

نفس کے پہچان ہی رب کی پہچان ہے
(من عرف نفسہ فقد عرف ربہ)
''جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا،یقینا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔''
]
موضوع:الاسرار المرفوعۃ(506)تنزیہ الشریعۃ(402/2)تذکرۃ الموضوعات(11)[
 
 
(18)

نفس کے پہچان ہی رب کی پہچان ہے
(من عرف نفسہ فقد عرف ربہ)
''جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا،یقینا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔''
]
موضوع:الاسرار المرفوعۃ(506)تنزیہ الشریعۃ(402/2)تذکرۃ الموضوعات(11)[
 
 
(20)

مخلص لوگ بھی خطرے میں ہیں
(الناس کلھم موتی الا العالمون'والعالمون کلھم ھلکی و العاملون'والعاملون کلھم غرقی الا المخلصون و المخلصون علی خطر عظیم)
''تمام لوگ مردے ہیں سوائے علم والوں کے اورتمام علم والے ہلاک اور برباد ہونے والے ہیں سوائے عمل کرنے والوں کے اور تمام عمکرنے والے غرق و فنا ہونے والے ہیں سوائے اخلاص والوں کے اور اخلاص والے بھی بہت بڑے خطرے میں ہیں۔''
]
امام صغانی نے کہا ہے کہ یہ کذاب و افتراء ہے۔]الموضوعات(200(امام شوکانی نے اس روایت کو الفوائد المجموعۃ(771)میں اور شیخ فتنی نے تذکرۃ الموضوعۃ(200)میں نقل کیا ہے۔[
 
 
(21)

مومن کے جوٹھے میں شفا ہے
(سور المومن شفائ)
''مومن کا جوٹھا شفا ہے''
]
اس کی کوئی اصل نہیں۔الاسرار المرفوعۃ(217)کشف الخفائ(1500/1)السلسۃ الضعیفۃ(78)[
 
 
(22)

خلیفہ مہدی کی آمد کی علامت
(اذا رایتم الرایات الود خرجت من قبل خراسان،فاتوھا ولو حبوا'فان فیھا خلیفۃ اللہ المھدی)
''جب تم دیکھو کہ سیاہ جھنڈے خراسان کی جانب سے نکل پڑے ہیں تو ان کی جانب آئو خواہ تمہیں پیٹھ کے بل گھسیٹ کر ہی آنا پڑے'کیونکہ ان میں اللہ کا خلیفہ 'مہدی' موجود ہے۔''
]
ضعیف:المنار المنیف لابن قیم(340)الموضوعات لابن جوزی(39/2)تذکرۃ الموضوعات(233)[
 
 
(23)

توبہ کرنے والے کی فضیلت
(التائب حبیب اللہ)
''توبہ کرنے والا اللہ کا حبیب (یعنی دوست) ہے۔''
]
اس کی کوئی اصل نہیں۔الاحادیث التی لا اصل لھا فی الاحیاء للسبکی(356)السلسلۃ الضعیفۃ(95)[
 
 
(24)

نبی کریم ۖ کو کوئی بات بلا مقصد نہیں بھلائی جاتی
(اما انی لا انسی،و لکن انس لا شرع)
''خبردار!بے شک میں بھولتا نہیں' لیکن میں بھلا دیا جاتا ہوں تاکہ میں شریعت کے احکام مقرر کروں۔''
]
اس کی کوئی اصل نہیں،الاحادیث التی لا اصل لھا فی الاحیاء للسبکی(357)السلسلۃ الضعیفۃ(101)[
 
 
(25)

لوگ مرنے کے بعد ہوش میں آئیں گے
(الناس نیام فاذا ماتوا انتھبوا)
''لوگ سوئے ہوئے ہیں'جب وہ مریں گے تب جاگیں گے''
]
اس کی کوئی اصل نہیں:الاسرار المرفوعۃ(555)الفوائد المجموعۃ(766)تذکرۃ الموضوعات(200)[

1 تبصرہ جات:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔