Wednesday, January 9, 2013

100 مشہور ضعیف احادیث 51 سے 100 احادیث

0 تبصرہ جات
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 
(51)
طلب علم کے لیے چین تک جانے کا حکم
(
اطلبو العلم ولو بالصین)
"
علم حاصل کرو خواہ تمہیں‌چین تک جانا پڑے"
'
موضوع:الموضوعات لابن الجوزی(1/215)ترتیب الموضوعات للذھبی(111)الفوائد المجموعۃ(852)'
 
(52)
عورتوں کی رائے کی مخالفت کرنے کا حکم
(
شاوروھن۔یعنی النساء۔وخالقوھن)
(
ان سے یعنی خواتین سے مشورہ کرو(مگر مشورہ کے بعد)ان کی مخالفت کرو۔)
"
اس کی کوئی اصل نہیں۔اللولو المرصوع(264)تذکرہ الموضوعات(128)الاسرار المرفوعۃ(240)"
 
(53)
روز قیامت لوگوں کو ماؤں کے ساتھ بلایا جائے گا
(
یدعی الناس یوم القیامۃ بامھاتھم سترا من اللہ عزوجل علیھم)
"
روز قیامت لوگوں کو ان کی ستر پوشی کے لیے ان کی ماؤں کے ساتھ بلایا جائے گا(کیونکہ اگر باپوں کے ساتھ پکارا گیاتو ممکن ہے کہ دنیا میں‌جو اس کا باپ تھاوہ حقیقت میں‌اس کا باپ ہی نہ ہو بلکہ باپ کوئی اور ہی ہو اور پھر میدان حشر میں برسرعام یہ بات ظاہر ہو جائے کہ وہ تو ولد زنا ہے۔"
'
موضوع:اللالی المصنوعۃ للسیوطی(2/449)الموضوعات لابن الجوزی(3/248)ترتیب الموضوعات(1123)'
 

(54)
حکمران زمین میں اللہ کا سایہ ہے
(
السلطان ظل اللہ فی ارضہ،من نصحہ ھدی ومن غشہ ضل)
"
حکمران اللہ کی زمین میں‌اس کا سایہ ہے،جس نے اس کی خیرخواہی کی وہ ہدایت پا گیا اور جس نے اسے دھوکہ دیا وہ گمراہ ہو گیا۔"
'
موضوع:تذکرہ الموضوعاللفتنی(182)الفوائد المجموعۃللشوکانی(623)السلسل الضعیفۃ(475)'
 

(55)
اللہ سے ڈرنے والے اور نہ ڈرنے والے کا انجام
(
من خاف اللہ خوف اللہ منہ کل شئی ومن لم یخف اللہ خوفہ اللہ من کل شئی)
"
جو شخص اللہ تعالی سے ڈر گیا اللہ اس سے ہر چیز کو ڈرائیں گے اور جو اللہ تعالی سے خائف نہ ہوا تو پھر اللہ اسے ہر چیز سے ڈرائیں گے۔"
'
ضعیف:تخریج الاحیاء العراقی(2/145)تذکرۃ الموضوعات(20)السلسلۃ الضعیفۃ(485)'
 

(56)
اللہ کے فیصلے پر راضی نہ ہونے والے کو دوسرا رب تلاش کرنے کا حکم
(
قال اللہ تبارک و تعالی:من لم یرض بقضائی و یصبر علی بلائی فلیلتمس ربا سوائی)
"
اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا:جو میرے فیصلے پر راضی نہ ہوا اور جس نے میری آزمائش پر صبر نہ کیا تو وہ میرے سواکوئی اور رب تلاش کر لے۔"
'
ضعیف:الکشف الالھی للطرایلسی(1/625)تذکرۃ الموضوعات(189)الفوائد المجموعۃ(746)'
 

(57)
فاسق کی غیبت نہیں ہوتی
(
لیس لفاسق غیبۃ)
"
فاسق و فاجر کی غیبت نہیں ہوتی(یعنی گنہگار کی غیبت کرنے سے گناہ نہیں ہوتا"
'
موضوع:الاسرار المرفوعۃ للھروی(390)المنارالمنیف لابن القیم(301)الکشف الالھی(1/764)'
 

(58)
تدفین کے بعد مردے کو ہدایت
(
اذا مات الرجل منکم فد فنتموہ فلیقم احدکم عند راسہ،فلیقل:یا فلان بن فلانہ فانہ سیسمع،فلیقل:یا فلان بن فلانۃ!فانہ سیستوی قاعدا،فلیقل یا فلان بن فلانۃ!فانہ سیقول ارشدنی ارشدنی،رحمک اللہ،فلیقل:اذکرماخرجت علیہ من دار الدنیا شھادۃ ان لاالہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ وان محمدا عبدہ ورسولہ وان الساعۃ آتیہ لا ریب فیھا وان الل یبعث من فی القبور۔۔۔۔۔۔۔۔!)
"
جب تم میں‌سے کوئی آدمی فوت ہو اور تم اسے دفن کر دو تم میں‌سے کوئی اس کے سر کے قریب کھڑا ہو اور کہے اے فلان عورت کے بیٹے فلاں!تو یقینا وہ سنے گا،اور پھر کہے،اے فلاں عورت کے بیٹے فلاں!تو بلاشبہ وہ برابر ہو کر بیٹھ جائے گا،پھر وہ کہے،اے فلاں عورت کے بیٹے فلاں!تو بے شک وہ کہے گا،مجھے ہدایت کرومجھے ہدایت کرو،اللہ تم پر رحم کرے۔پھر وہ کہے،اس چیز کو یاد کرو کہ جس پر تم اس دنیوی گھر سے رخصت ہوئےہو(یعنی)یہ شہادت کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں،قیامت آنے والی ہے جس میں‌کوئی شک نہیں اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ اہل قبورکو(ان کی قبروں سے ضرور)اٹھائیں گے۔"
'
ضعیف:تخریج الاحیاء (4/420)زاد المعاد لابن قیم(1/206)السلسلۃ الضعیفۃ(599)'
 

(59)
استخارہ،مشورہ اور میانہ روی اختیار کرنے والے کے لیے بشارت
(
ماخاب من استخار،ولا ندم من استشار،ولا عال من اقتصد)
"
جس نے استخارہ کیاوہ (کبھی)خائب و خاسر نہ ہوا،جس نے مشورہ کیاوہ(کبھی)نادم و پیشمان نہ ہوا اور جس نے میانہ روی اختیار کی وہ (کبھی)فقیر نہ ہوا۔"
'
موضوع:الکشف الالھی(1/775)السلسلۃ الضعیفۃ(611)'
 

(60)
بال اور ناخن کاٹ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دفن کرنے کے لیے جنت البقیع بھیجتے
(
کان اذااخذ من شعرہ او قلم اظفارہ او احتجم بعث بہ الی البقیع فدفن)
"
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے بال یا ناخن کاٹتے یا پچھنے لگواتے تو ان بالوں کو بقیع الغرقد (کے قبرستان)کی طرف بھیجتے اور پھر وہ(وہاں)دفن کر دیے جاتے۔"
'
موضوع:العلل لابن ابی حاتم(2/337)السلسلۃ الضعیفۃ(713)'
 

(60)
مومن کی صفات
(
المومن کیس فطن حذر)
"
مومن زیرک،سمجھدار اور چوکنا ہوتا ہے"
'
موضوع:کشف الخفاء للعجلونی(2/2684)الکشف الالھی للطرابلسی(1/859)السلسلۃ الضعیفۃ(760)'
 

(62)
ماہ رمضان کی فضیلت
(
یایھا الناس قد اظلکم شھر عظیم،شھر فیہ لیلۃ خیر من الف شھر،جعل اللہ صیامہ فریضۃ وقیام لیلۃ تطوعا،من تقرب فیہ بخصلۃ من الخیر کان کمن ادی فریضۃ فیما سواہ ومن ادی فیہ فریضۃ کان کمن ادی سبعین فریضۃ فیما سواہ،وھو شھر الصبر والصبرثوابہ الجنۃ،وشھر المواساۃ،وشھر یزاد فیہ فی رزق الموءمن ومن فطر فیہ صائما کان مغفرۃ لذنوبہ وعتق رقبتہ من النار وکان لہ مثل اجرہ من غیر ان ینقض من اجرہ شئی،قلنا یا رسول اللہ !لیس کلنا نجد مانفطربہ الصائم،فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:یعطی اللہ ھذا الثواب من فطر صائما علی مذقۃ لبن او تمرۃ او شربۃ من ماء،ومن اشبع صائما سقاہ اللہ من حوضی شربۃ لا یظما حتی یدخل الجنۃ،وھو شھر اولہ رحمۃ،و اوسطہ مغفرۃ و آخرہ عتق من النار ومن خفف عن مملوکہ فیہ غفراللہ لہ و اعتقہ من النار)
"
اے لوگو!بےشک تم پر ایک عظیم مہینہ سایہ فگن ہے،ایسا مہینہ جس میں‌ایک ایسی رات ہےجو ہزار مہینوں(کی عبادت)سے بہتر ہے،اللہ تعالی نے اس کے روزوں کو فرض کیاہے اوراسکے قیام اللیل(یعنی نمازتراویح)کو نفلی طور پر مقرر فرمایاہے۔جس نے اس مہینے میں کوئی بھی خیر کا کام کی وہ اس شخص کی مانند ہو گاجس نے اس مہینے کے سوا(کسی اور مہینے میں)کوئی فرض ادا کیااور جس نے اس میں کوئی فرض ادا کیا وہ اس شخص کی مانند ہوگاجس نے اس مہینے کے سوا ستر فرض ادا کیے۔یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہی ہے۔یہ ہمدردی کا مہینہ ہے اور ایسا مہینہ ہے جس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔جس نے اس میں کسی ایک روزہ دار کا روزہ افطار کرایا اس کے گناہ بخش دیے جائیں‌گے،اس کی گردن کو جہنم سے آزادی مل جائے گی اور اس کو بھی روزہ دار(جس کا روزہ کھلوایا ہے)کے برابر ثواب حاصل ہو گا مگر روزہ دار کے ثواب میں بھی کوئی کمی نہیں‌آئے گی۔ہم نے عرض کیا،اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!ہم سب اتنی طاقت نہیں‌رکھتےکہ روزہ دار کا روزہ افطار کروائیں،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم نے فرمایا،اللہ تعالیٰ یہ ثواب ایسے شخص کو عطاءفرما دے گاجس نے دودھ کے ایک گھونٹ یا کھجور یا پانی کے ایک گھونٹ کے ساتھ ہی روزہ دار کا روزہ افطار کرایااور جس نے روزہ دار کو خوب سیر کرکے کھانا کھلایااللہ تعالی اسے میرے حوض سے پانی پلائے گاجس سے جنت میں داخل ہونے تک وہ پیاس محسوس نہیں کرے گا۔یہ ایسا مہینہ ہے جس کی ابتداء میں رحمت الہی نازل ہوتی ہے،جس کے وسط میں(لوگوں کے گناہوں کی)مغفرت ہوتی ہے اورجس کے آخر میں جہنم سے آزادی ملتی ہے اور جس نے اس مہینے میں اپنے ماتحت(غلام یا لونڈی)پر تخفیف کی اللہ تعالی اسے بخش دیں گے اور اسے جہنم کی آگ سے آزاد کر دیں گے۔"
'
ضعیف:العلل لابن ابی حاتم(1/249)السلسلۃ الضعیفۃ(871)بیھقی فی شعب الایمان(3608)ھدایۃ الرواۃ(1906)شیخ البانی رح نے اس کی سند کو بہت ضعیف کہا ہے۔'
 

(63)
جہنم کی کیفیت
(
یا جبریل صف لی النار،وانعت لی جھنم،فقال جبریل،ان اللہ تبارک وتعالی امر بجھنم فاوقد علیھا الف عام حتی ابیضت،ثم امر بھا فاوقد علیھا الف عام حتی احمرت،ثم امربھا فاوقد علیھا الف عام حتی اسودت فھی سوداءمظلمۃ)
"
اے جبرئیل علیہ السلام میرے لیے آگ اور جہنم کا وصف بیان کیجئے۔جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا،بلاشبہ اللہ تعالی نے جہنم کی طرف حکم ارشاد فرمایاتو اسے ایک ہزار سال جلایا گیا حتی کہ وہ سفید ہو گئی،پھر اس کے متعلق حکم دیا تو اسے پھر ایک ہزار سال جلایا گیا حتی کہ وہ سرخ ہو گئی،پھر(تیسری بار)اس کے متعلق حکم دیا گیا تو پھر ایک ہزار سال جلایا گیا حتی کہ وہ سیاہ ہوگئی اور اب اس کا رنگ انتہائی سیاہ و تاریک ہے۔"
'
موضوع:الھیثمی(10/387)السلسلۃ‌الضعیفۃ(910)'
 

(64)
کثرت کلام کا نقصان
(
لا تکثروالکلام بغیر ذکر اللہ،فان کثرۃ الکلام بغیر ذکر اللہ قسوۃ للقلب وان ابعد الناس من اللہ القلب القامی)
"
اللہ کے ذکر کو چھوڑ کر کثرت کلام مت کیا کرو،کیونکہ اللہ کے ذکر کے بغیر کثرت کلام دل کو سخت کر دیتا ہے اور بلاشبہ لوگوں میں‌اللہ سے سب سے زیادہ دورسخت دل ہی ہے۔"
'
ضعیف:السلسلۃ الضعیفۃ(920)'
 

(65)
اگلی صف پوری ہو چکی ہو تو کسی آدمی کو پیچھے کھینچنا
(
اذا انتھی احدکم الی الصف وقد تم فلیجبذ الیہ رجلا یقیمہ الی جنبہ)
"
جب تم سے کوئی صف تک پہنچے اور وہ پوری ہو چکی ہو تو وہ (صف سے)کسی آدمی کو اپنی طرف کھینچ لے اور اسے اپنے پہلو میں‌کھڑا کر لے۔"
'
ضعیف:تلخیص الحبیرلابن حجر(2/37)السلسلۃ الضعیفۃ(921)'
 

(66)
اس امت میں‌تیس ابدال پیدا ہونگے
(
الابدال فی ھذہ الامۃ ثلاثون،مثل ابراھیم خلیل الرحمان عزوجل،کلما مات رجل ابدل اللہ تبارک وتعالی مکانہ رجلا)
"
اس امت میں تیس ابدال پیدا ہونگے،ابراھیم خلیل الرحمن علیہ السلام کی مانند،جب کبھی(ان ابدال میں‌سے)ایک آدمی فوت ہوجائے گااللہ تبارک وتعالی اس کی جگہ کسی دوسرے آدمی کو بھیج دیں گے۔"
'
موضوع:الاسرار المرفوعۃ لعلی القاری(470)تمییز الطیب من الخبیث لابن الدیبع(7)المنار المنیف لابن القیم(308)'
(67)
تمام صحابہ رضوان اللہ اجمعین میں‌ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی فضیلت
(
ما فضلکم ابوبکر بکثرۃ صیام ولا صلاۃ ولکن بشئی وقر فی صدرہ)
"
ابوبکررضی اللہ عنہ روزوں اور نمازوں‌کی کثرت کے باعث تم پر فضیلت نہیں‌لے گئے بلکہ اس چیز کے باعث(انہیں‌یہ شرف و مقام حاصل ہوا ہے)جس کا بوچھ انہوں‌نے اپنے سینے میں‌اٹھا رکھا ہے(یعنی ایمان و تقوی)۔"
'
اس کی کوئی اصل نہیں۔الاسرار المرفوعۃ لعلی القاری(452)الاحادیث التی لا اصل لھا فی الاحیاء للسبکی(288)المنار المنیف(246)'
 

 
(68)

بیت اللہ میں‌طواف ہی تحیۃ المسجد ہے
(
تحیۃ البیت الطواف)
"
بیت اللہ میں‌تحیۃ المسجد طواف ہی ہے(یعنی مسجد حرام میں‌داخل ہوتے ہی طواف کرنے والے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ بیٹھنے سے پہلے تحیۃ‌المسجد بھی ادا کرے۔"
'
اس کی کوئی اصل نہیں:الاسرار المرفوعۃ(130)اللولو المرصوع(143)'
 

(69)
نماز میں‌انسان اللہ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے
(
ان العبد اذ قام فی الصلاۃ فانہ بین عینی الرحمان فاذا التفت،قال لہ الرب:یا ابن آدم الی من تلتفت؟الی من ھو خیر لک منی؟ابن آدم!اقبل علی صلاتک فانا خیر لک ممن تلتفت الیہ)
'
بلا شبہ بندہ جب نماز میں‌کھڑا ہوتا ہے تو وہ رحمن کی دو آنکھون کے درمیان ہوتا ہے اور اگر وہ ادھر ادھر جھانکے تو پروردگار اسے کہتا ہے،اے آدم کے بیٹے!کو کس کی طرف جھانکتا ہے؟کیا کسی ایسی ہستی کی طرف(تو جھانک رہا ہے)جو تیرے لیے مجھ سے بھی بہتر ہے؟اے آدم کے بیٹے!اپنی نماز میں توجہ رکھ،میں تیرے لیے اس سے بہتر ہوں جس کی طرف تو جھانک رہا ہے۔'
"
ضعیف جدا:الاحادیث القدسیۃ الضعیفۃ والموضوعۃ للعیسوی(46)السلسلۃ الضعیفۃ(1024)"
 

(70)
کیا اللہ تعالیٰ بھی سوتے ہیں؟
[COLOR="RoyalBlue"](
وقع فی نفس موسی:ھل ینام اللہ تعالی؟فارسل اللہ الیہ ملکا،فارقدہ ثلاثا،ثم اعطاہ قارورتین،فی کل ید قارورۃ۔۔۔۔ثم نام لہ نومۃ،فاصطفقت یداہ وانکسرت القارورتان،قال:ضرب اللہ لہ مثلا،ان اللہ لو کان ینام لم تستمسک السماوات والارض)[/COLOR
]"
موسی علیہ السلام کے دل میں‌خیال پیدا ہوا کہ آیا اللہ تعالی بھی سوتے ہیں؟تو اللہ تعالی نے ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجا،اس نے انہیں (مسلسل)تین دن سلائے رکھا،پھر انہیں‌دو شیشے کے برتن تھما دیے،ہر ہاتھ میں ایک برتین۔۔۔۔پھر وہ سوگئے تو ان کے ہاتھ ہلے اور دونوں شیشے کے برتن(گرے اور)ٹوٹ گئے۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا،اللہ تعالی نے ان کے لیے یہ مثال بیان کی کہ اگر اللہ تعالی سوجاتے تو آسمان و زمین رکے نہ رہتے(بلکہ گر جاتے)"
'
ضعیف:العلل التناھیۃ لابن الجوزی،اسلسلۃ الضعیفۃ(1034)'
 

 
(71)

نظر شیطان کا ایک تیر ہے
(
النظرۃ سھم من سھام ابلیس من ترکھا خوفا من اللہ آتاہ اللہ ایمانا یجد حلاوتہ فی قلبہ)
"(
غیر محرم کی طرف)دیکھنا ابلیس کے تیروں میں‌سے ایک تیر ہے،جس نے اللہ تعالی سے خائف ہو کر اسے چھوڑ دیا اللہ تعالیٰ اسے ایسا ایمان عطا فرمائیں گے جس کی مٹھاس وہ اپنے دل میں‌محسوس کرے گا۔"
'
ضعیف جدا:الترغیب والترھیب للمنذری(4/106)مجمع الزوائد للھیثمی(8/63)تلخیص المستدرک للذھبی(4/314)'
 

(72)
نکسیر پھوٹ پڑنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
(یعاد الوضوء من الرعاف السائل)
"
بہنے والی نکسیر کی وجہ سے دوبارہ وضو کیا جائے گا۔"
'
موضوع:ذخیرۃ الحفاظ لابن طاھر(5/6526)السلسلۃ الضعیفۃ (1071)'
 

73(
ایمان کی حقیقت)
(
لیس الایمان بالتمنی ولا بالتحلی،ولکن ما وقر فی القلب وصدقہ الفعل)
"
ایمان تمنا کرنے اور آراستہ ہونے کا نام نہیں بلکہ ایمان وہ چیز ہے جس کا بوجھ دل میں ہوتا ہے اور جس کی تصدیق(صاحب ایمان کا)کردار و عمل کرتا ہے۔"
'
موضوع:ذخیرۃ الحفاظ لابن طاھر(4/4656)السلسلۃ الضعیفۃ(1098)تبیض الصحیفۃ لمحمد عمرو(33)'
 

(74)
قیامت کی ایک علامت
(
تخرج الدابۃ ومعھا عصا موسی علیہ السلام،و خاتم سلیمان علیہ السلام،فیقول:ھذا:یامومن،ھذ ا یا کافر)
"
ایک جانور نکلے گا جس کے پاس موسی علیہ السلام کا عصا(لاٹھی)ہوگا اور حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی ہوگی اور وہ کہے گا یہ ہے اے مومن!یہ ہے ایے کافر!"
'
منکر:السلسلۃ الضعیفۃ(1108)'
 

75)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے مکڑی نے غار کے دروازے پر جال بن دیا
(
انطلق النبی صلی اللہ علیہ وسلم و ابوبکر الی الغار فدخلافیہ فجاء ت العنکبوت فنسجت علی باب الغار وجاءت قریش یطلبون النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وکانو اذا راوا علی باب الغار نسج العنکبوت قالو الم ید خلہ احد۔۔۔۔۔۔۔)
"
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ غار کے طرف گئے اور اس میں‌داخل ہو گئے۔پھر ایک مکڑی آئی اور اس نے غار کے دروازے پر جالا بن دیا۔(کفار)قریش نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتے ہوئے آئے اور جب غار کے دروازے پر مکڑی کا جالا دیکھا تو کہا کہ اس میں کوئی داخل نہیں‌ہوا۔"
'
ضعیف:السلسلۃ الضعیفۃ(1129)التحدیث بما قیل لا یصح فیہ حدیث لبکر ابی زید(214)'
 

(76)
وضو ٹوٹ جانے پر وضوء کرنے کا حکم
(
وجد النبی صلی اللہ علیہ وسلمریحا،فقال:لیقم صاحب ھذا الریح فلیتوضا،فاستحیا الرجل ان یقوم،فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:لیقم صاحب ھذا الریح فلیتوضا،فان اللہ لا یستحی من الحق،فقال العباس:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم افلا نقوم کلنا نتوضا؟فقال:قوموا کلکم فتوضئوا)
"
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بو محسوس کی تو کہا،اس بو والا شخص کھڑا ہو اور وضوء کرے۔آدمی کو کھڑے ہونے سے حیا آئی(اس لیے کھڑا نہ ہوا)۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دوبارہ)فرمایا،اس بو والا شخص کھڑا ہو اور وضوء کرے کیونکہ اللہ تعالی حق بات سے نہیں شرماتا۔حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا کہ اے اللہ ک رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!کیا ہم سب وضوء نہ کر آئیں؟تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا(ہاں)تم سب وضو کر آؤ۔"
'
باطل:السلسلۃ الضعیفۃ(1132)'
 

(77)
پندرہ کام،جنہیں‌اپنا لینے کا بعد امت آزمائش کا شکار ہو جائے گی
(
اذا فعلت امتی خمس عشرۃ خصلۃ حل بھا البلاء:اذا کان المغنم دولا والا مانۃ مغنما والزکاۃ مغرما واطاع الرجل زوجتہ وعق امہ وبر صدیقہ وجفا اباہ وارتفعت الاصوات فی المساجد وکان زعیم القوم ارزلھم واکرم الرجل مخافۃ شرہ وشربت الخمور ولبس الحریر واتخذت القینات والمعازف ولعن آخر ھذہ الامۃ اولھا فلیرتقبوا عند ذالک ریحا حمراء او خسفا ومسخا)
"
جب میری امت پندرہ کام اپنا لے گی تو اس پر آزمائش اتر آئے گی۔(وہ کام یہ ہیں)۔(1)جب غنیمت متداول مال کی حثیت اختیار کر لے گی(یعنی کسی کو مال غنیمت سے دیا جائے گا اور کسی کو محروم کر دیا جائے گا)،(2)امانت کو مال غنیمت سمجھ لیا جائے گا (یعنی لوگوں کی دی ہوئی امانتوں پر یوں‌قبضہ کر لیا جائے گا جیسے جنگ میں حاصل ہونے والا مال غنیمت ہے)،(3)زکوۃ تاوان بن جائے گی(یعنی لوگوں پر اس کی ادائگی گراں ہوجائے گی کیونکہ وہ اسے مال کی پاکیزگی کا سبب یا حکم الہی نہیں‌بلکہ چٹی یا تاوان سمجھ لیں‌گے)۔(4)ہر مرد(ہر جائز وناجائز کام میں)اپنی بیوی کی اطاعت کرے گا(5)مگر اپنی ماں کی نافرمانی کرے گا(6)اپنے دوست کے ساتھ اچھے برتاؤ کے ساتھ پیش آئے گا(اور اسے اپنے قریب لائے گا)۔(7)مگر اپنے والد(پر زیادتی کرے گا اور اس)کو خود سے دور ہٹائے گا،(8)مساجد میں (جھگڑوں،تجارتی لین دین اور لہو ولعب کی)آوازیں بلند ہونگی،(9)قوم کا کفیل و نگران(یعنی سردار)ان کا سب سے گھٹیہ و کمینہ شخص ہو گا،(10)آدمی کی عزت اس کے شر سے ڈرتے ہوئے کی جائے گی(مباداکہ انہیں‌اس کا شر نہ پہنچ جائے۔(11)شرابیں‌پی جائیں گی،(12)(بلاضرورت)ریشم پہنا جائے گا،(13)ناچ گانے والی عورتیں اور (14)گانے بجانے کے آلات پکڑ لیے جائیں‌گے،(15)اس امت کے آخری لوگ(یعنی بعد میں‌آنے والے)پہلوں(یعنی سلف الصالحین)کو لعنت ملامت کریں‌گے(اس کا مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ وہ اعمال صالحہ بجا لانے کی بجائے سلف صالحین کی اتباع و اقتدا نہیں‌کریں گے اور یہ لعنت کرنے کے ہی مترادف ہے،جب امت کے لوگ یہ کام کرنے لگیں)تو انہیں‌چاہئے کہ پھر سرخ آندھی اور خسف و مسخ(زمین میں دھنسنا اور صورتیں بدل جانا)کا انتظار کریں(یعنی انہیں پھر لازما ایسے عذابوں سےدوچار کیا جائے گا۔"
'
ضعیف:ضعیف ترمذی،ترمذی(2210)العلل المتناھیۃ(2/1421)الکشف الالھی(1/33)'
 

(78)
دنیا کی محبت ہر گناہ کی جڑ
(
حب الدنیا راس کل خطیئۃ)
"
دنیا کی محبت ہر گناہ کی بنیاد ہے"
'
موضوع:احادیث القصاص لابن تیمیۃ(7)الاسرار المرفوعۃ(1/163)تذکرۃ الموضوعات(173)'
 

(79)
رزق حلال کمانا بھی جہاد ہے
(
طلب الحلال جھاد،وان اللہ یحب المومن المحترف)
"(
رزق)حلال طلب کرنا بھی جہاد ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ پیشہ ور(اہل حرفہ مند)مومن سے محبت کرتا ہے"
'
ضعیف:النخبۃ البھیۃ للسنباوی(57)الکشف الالھی(1/518)السلسلۃ الضعیفۃ(1301)'
 

(80)
قرآن کی دلہن سورہ رحمن ہے
(
لکل شئی عروس و عروس القرآن الرحمن)
"
ہر چیز کی دلہن ہوتی ہے اور قرآن کی دلہن سوہ رحمن ہے"
'
منکر:السلسلۃ‌الضعیفۃ(1350)'
 

(81)
قوم کا سردار درحقیقت قوم کا خادم ہوتا ہے
(
سید القوم خادمھم)
"
قوم کا سردار ان کا خادم ہوتا ہے"
'
ضعیف:المقاصد الحسنۃ‌ للسخاوی(579)السلسلۃ‌الضعیفۃ (1502)'
 

(82)
شہد اور قرآن میں‌شفاء ہے
(
علیکم بالشفائین:العسل والقرآن)
"
دو شفاء بخش اشیاء کو لازم پکڑو،ایک شہد اور دوسری قرآن"
'
ضعیف:احادیث معلۃ ظاھر الصحۃ للوداعی(247)السلسلۃ‌الضعیفۃ (1514)'
 

(83)
امیہ بن ابی الصلت کی حالت زار
(
آمن شعر امیۃ بن ابی الصلت و کفر قلبہ)
"
امیہ بن ابی صلت کے شعر ایمان لے آئے ہیں(لیکن) اس کے دل نے کفر کیا ہے"
'
ضعیف:کشف الخفاء(1/19)السلسلۃ‌الضعیفۃ(1546)'
 

84)
جیسا دین اختیار کرو گے ویسی ہی جزا دیئے جاؤ گے
(
البر لا یبلی والاثم لا ینسی والدیان لا ینام فکن کما شئت کما تدین تدان)
"
نیکی بوسیدہ نہیں ہوتی، گناہ بھولتا نہیں اور حساب لینے والا سوتا نہیں۔پس اب تم جیسے چاہو بن جاؤ(کیونکہ یقینا)تم جیسا دین اختیار کرو گے ویسی ہی جزا دیئے جاؤ گے۔"
ضعیف:الکشف الالھی للطرابلسی(681)اللولو المرصوع للمشیشی(414)‘
 

(85)
ملک الموت کا سامنا کرنا کتنا سخت ہے؟
(
لمعالجۃ ملک الموت اشد من الف ضربۃ بالسیف)
"
ملک الموت کا سمنا کرنا تلوار کی ہزار(1000)“‌ضربوں سے زیادہ سخت ہے"
ضعیف جدا:ترتیب الموضوعات لذھبی(1071)الموضوعات لابن الجوزی(3÷220)‘
 

(86)
سات کاموں سےپہلے اعمال میں جلدی کرو
(
بادروا بالاعمال سبعا،ھل تنتظرون الافقرا منسیا او غنا مطغیا او مرضا مفسدا او ھرما مفندا او موتا مجھزا او الدجال فشر غائب ینتظر او الساعۃ فالساعۃ ادھی وامر)
"
سات کاموں‌سے پہلے اعمال صالحہ بجا لانے میں‌جلدی کرو،کیا تم (سب کچھ)بھلا دینے والے فقرو فاقے،یا سرکش بنا دینے والی تونگری،یا بگاڑ دینے والی بیماری،یا ضعیف العقل بنا دینے والے بڑھاپے،یا ہلاک کر دینے والی موت یا دجال کے منتظر ہو،پس دجال سب سے برا غائب ہے جس کا انتظار کیا جا رہا ہے یا تم قیامت کے منتظر ہو،پس قیامت بہت سخت اور کڑوی چیز ہے۔"
'
ضعیف:ذخیرۃ الحفاظ لابن طاھر(2/2313)السلسلۃ‌الضعیفۃ(1666)'
 

(87)
فتوی جہنم میں‌لے جانے کا سبب بھی بن سکتا ہے
(
اجروکم علی الفتیا اجروکم علی النار)
"
فتوی دینے میں‌تمہارا سب سے جرات مند آتش جہنم میں جانے میں بھی تم میں‌سب سے زیادہ جرات مند ہے (مراد یہ ہے کہ فتوی دینے میں‌احتیاط کرنی چاہئے،جلد بازی سے اجتناب کرنا چاہئے،مبادا کہ بلا تحقیق کوئی ایسا غلط فتوی صادر ہو جائے جو جہنم میں‌لے جانے کا موجب بن جائے۔"
'
ضعیف: السلسلۃ الضعیفۃ(1814)'
 

(88)
مومن کی فراست سے بچو
(
اتقوا فراسۃ المومن فانۃ ینظر بنور اللہ)
"
مومن کی فراست(تیز فہمی و دانائی)سے بچو کیونکہ وہ اللہ کے نور کے ساتھ دیکھتا ہے۔"
'
ضعیف:تنزیہ الشریعۃ للکنانی(2/305)الموضوعات للصغانی(74)'
 

(89)
دنیاوی عیش و عشرت کے لیے مال جمع کرنے والا بے عقل ہے
(
الدنیا دار من لا دار لہ ومال من لامال لہ ولھا یجمع من لا عقل لہ)
"
دنیاایسے شخص کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہیں اور ایسے شخص کا مال ہے جس کا کوئی مال نہیں‌اور اس کے لیے وہی شخص(مال و متاع)جمع کرتا ہے جس میں عقل نہیں"
'
ضعیف جدا:الاحادیث التی لا اصل لھا فی الاحیا للسبکی(344)تذکرۃ الموضوعات للفتنی(174)'
 

(90)
کھانے کا آخر میں پانی پینے کی ممانعت
(
لا تجعلوا آخر طعامکم ماء)
"
پانی کو اپنے کھانے کی آخری چیز مت بناؤ"
'
اس کی کوئی اصل نہیں،السلسلۃ‌الضعیفۃ(2096)'
 

(91)
دلوں کے زنگ کا علاج
(
ان للقلوب صدا کصدء الحدید وجلائھا الاستغفار)
"
لوہے کی طرح دل بھی زنگ آلود ہو جاتے ہیں اور ان کا علاج استغفار ہے"
'
موضوع:ذخیرۃ الحفاظ(2/1978)السلسلۃ الضعیفۃ(2242)'
 

(92)
جہاد اصغر سے جہاد اکبر کی طرف
(
رجعنا من الجہاد الاصغر الی الجہاد الاکبر)
"
ہم جہاد اصغر سے جہاد اکبر کی طرف لوٹے ہیں"
'
اس کی کوئی اصل نہیں:الاسرار المرفوعۃ(211)تذکرۃ الموضوعات للفتنی(191)شیخ البانی رح نے اسے منکر کہا ہےالسلسلۃ‌الضعیفۃ(478)'
 

(93)
بلا وجہ چھوڑے گئے ایک روزے کی قضاء کبھی نہیں‌دی جاسکتی
(
من افطر یوما من رمضان فی غیر رخصۃ رخسھا اللہ لہ،لم یقض صیام الدھر کلہ وان صامہ)
"
جس نے اللہ تعالیٰ کی عطاء کردہ کسی رخصت و اجازت کے بغیر رمضان کے کسی دن کا روزہ چھوڑا تو ساری زندگی کے روزے بھی اس کی قضا نہیں‌بن سکتے اگر وہ یہ روزے رکھ بھی لے۔"
'
ضعیف:تنزیہ الشریعۃ (2۔148)الترغیب والترھیب(2/74)'
 

(94)
عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ کا جنت میں داخل ہونے کا انداز
(
ان عبد الرحمن بن عوف یدخل الجنۃ حبوا)
"
بے شک حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جنت میں‌پیٹھ کے بل گھسٹتے ہوئے داخل ہوں گے۔"
'
موضوع:المنار المنیف لابن القیم (306)الفوائد المجموعۃ للشوکانی(1184)'
 

(95)
طلاق اللہ تعالی کی مبغوض ترین چیز
(
ابغض الحلال الی اللہ الطلاق)
"
حلال اشیاء میں‌سے اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسند چیز طلاق ہے۔"
'
ضعیف:العلل المتناھیۃ لابن الجوزی(2/1056)الذخیرۃ(1/23)'
 

(96)
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدینہ تشریف آوری پر عورتوں اور بچوں کے اشعار
(
لما قدم النبی صلی اللہ علیہ وسلم المدینۃ جعل النساء والصبیان والولائد یقولون:
طلع البدر علینا وجب الشکر علینا
ایھا المبعوث فینا من ثنیات الوداع
مادعاللہ داع جنت بالامر المطاع)

"
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو خواتین،بچے اور غلام یہ اشعار پڑھنا شروع ہو گئے:
ہم پر چودھویں کا چاند طلوع ہوا،ہم پر شکر واجب ہے۔
اے جنوب کی پہاڑیوں کی جانب سے ہم میں‌بھیجے جانے والے!
تو ایسا حکم لے کر آیا ہے جس کی اطاعت واجب ہے۔"

'
ضعیف:احادیث القصاص لابن تیمیۃ(17)تذکرۃ الموضوعات (196)'
 

(
٩٧)حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے
(
ایاکم والحسد،فان الحسد یاکل الحسنات کما تاکل النار الحطب)
''
حسد سے بچو،کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے۔''
'
ضعیف:التاریخ الکبیر(١۔٢٧٢)مختصر سنن ابی داود للمنذوی(٧۔٢٢٦)'
 

(
٩٨)حکمرانوں کے ہاتھوں ملنے والی سزا درحقیقت اللہ کیطرف سے ہوتی ہے
(
ان اللہ عزوجل یقول:انا اللہ لاالہ الاانا،مالک الملوک،ملک الملوک،قلوب الملوک فی یدی،ان العباد اذا اطاعونی حولت قلوب ملوکھم علیھم بالرافۃ والرحمۃ ان العباد عصونی حولت قلوب ملوکھم علیھم بالسخط والنقمۃ فساموھم سوء العذاب،فلا تشغلوا انفسکم بالدعا علی الملوک ولکن اشغلوا انفسکم بالذکر والتضرع اکفکم ملوککم)
''
بلاشبہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں کہ میں اللہ ہوں،میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،(میں ہی)بادشاہوں کا مالک ہوں،بادشاہوں کا بادشاہ ہوں،بادشاہوں کے دل میرے ہاتھ میں ہیں اور یقینا جب بندے میری اطاعت کرتے ہیں تو میں ان کے بادشاہوں کے دل ان پر شفقت و رحمت اور نرمی کے ساتھ پھیر دیتا ہوں(یعنی حکمرانوں کے دل رعایا کے لیے نرم کر دیتا ہوں)اور جب بندے میری نافرمانی کرتے ہیں تو میں ان کے بادشاہوں کے دل ان پر ناراضگی و انتقام کے ساتھ پھیر دیتا ہوںپھر وہ انہیں(یعنی میرے نافرمانوں کو)برا عذاب چکھاتے ہیں۔لہذا اپنے نفسوں کو بادشاہوں پر بدعائیں کرنے میں مشغول نہ رکھو بلکہ اپنے آپ کو ذکر و عاجزی میں مشغول کرو،میں تمہارے بادشاہوں کوتم(پر ظلم و زیادتی)سے روک دوں گا۔''
'
ضعیف:جدا:الاحادیث القدسیۃ للعیسوی(٤٣)السلسلۃ الضعیفۃ(٦٠٢)'
 

(
٩٩)نومولود کے کان میں اذان و اقامت
(
الاذان والاقامۃ فی اذن المولود)
''
نومولود بچے کے کان میں اذان و اقامت کہنا''
'
ضعیف جدا:بیان الوھم لابن القطان(٤۔٥٩٤)المجرہ حین لابن حبان(٢۔١٢٨)السلسلۃ الضعیفۃ(١۔٤٩٤)'


(
١٠٠)دانائی کا زیادہ مستحق کون؟
(
الحکمۃ ضالۃ کل حکیم فاذا وجدھا فھو احق بھا)
''
دانائی ہر حکیم کی گمشدہ چیز ہے،جب وہ اسے پالیتا ہے تو وہی اس کا زیادہ مستحق ہوتا ہے۔''
'
ضعیف:المتناھیۃ لابن الجوزی(١۔٩٦)سنن الترمذی(٥۔٥١)'

0 تبصرہ جات:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔