Sunday, January 6, 2013

100 مشہور ضعیف احادیث 26 سے 50 احادیث

0 تبصرہ جات

 
بسم اللہ الرحمن الرحیم


(26)
سچی حدیث کی پہچان
(من حدث حدیثا' فعطس عندہ' فھو حق)
''جس نے کوئی حدیث بیان کی اور اس وقت اسے پیاس نے آلیا تو وہ (حدیث) سچی ہے۔''
]
موضوع:تنزیۃ الشریعۃ(483)اللالی المصنوعۃ(286/2)الفوائد المجموعۃ(669)[


 

(27)

طلاق سے عرش کانپ اٹھتا ہے
(تزوجوا ولا تطلقو'فان الطلاق یھتز لہ العرش)
''شادی کرو اور طلاق مت دو۔کیونکہ طلاق سے عرش کانپ اٹھتا ہے۔''
]
موضوع:ترتیب الموضوعات(694)الموضوعات للصغانی(97)تنزیہ الشریعۃ(202/2)[


 

 

(28)

بقدر درہم خون لگا ہو تو نماز باطل ہو جاتی ہے
(تعاد الصلاۃ من قدر الدرہم من الدم)
''ایک درہم کے برابر خون کی وجہ سے نماز دہرائی جائے گی(یعنی اگر کسی کے کپڑوں کو اتنا خون لگا ہو اور وہ نماز ادا کر لے تو اس پر لازم ہے کہ دوبارہ نماز اداکرے اور اگر اس سے کم خون لگا ہو تو پھر اعادہ لازم نہیں۔''
]
موضوع:ضعاف الدار قطنی لللغسانی(353)لاسرار المرفوعۃ(138)الموضوعات لابن الجوزی(76/2)[


 

(29)

سخی کی فضیلت
(السخی قریب من اللہ'قریب من الجنۃ'قریب من الناس'بعید من النار'و البخیل بعید من اللہ'بعید من الجنۃ'بعید من الناس'قریب من النار'ولجاھل سخی احب الی اللہ من عابد بخیل)
''سخی اللہ کی رحمت کے قریب'جنت کے قریب'لوگوں کے قریب اور جہنم کی آگ سے دور ہوتا ہے جبکہ بخیل اللہ سے دور'جنت سے دور'لوگوں سے دور اور جہنم کے قریب ہوتا ہے اور جاہل سخی اللہ تعالیٰ کے نزدیک بخیل عبادت گزار سے زیادہ محبوب ہے۔''
]
ضعیف جدا:المنار المنیف لابن القیم(284)ترتیب الموضوعات(564)اللالی المصنوعۃ(91/2)[


 

 

(30)

عربی زبان کی شان
(انا عربی والقران عربی ولسان اھل الجنۃ عربی)
''
میں عربی ہوں'قرآن عربی ہے اور اہل جنت کی زبان بھی عربی ہے''
]
تذکرۃ الموضوعات(112)المقاصد الحسنۃ(31)تنزیہ الشریعۃ(30/2)[


 

(31)

قرآن کا دل سورہ یس
(ان لکل شئی قلبا'و ان قلب القرآن''یس' من قراھا'فکانما قرا القران عشر مرات)
''
بلاشبہ ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل'یس'ہے۔جس نے اسے (ایک بار)پڑھا گویا اس نے دس مرتبہ قرآن پڑھا۔''
]
موضوع:العلل لابن ابی حاتم(55/2)السلسلۃ الضعیفۃ(169)[


 

(32)(

فکر آخرت کی فضیلت)
(
فکرۃ ساعۃ خیر من عبادۃ ستین سنۃ)
''قیامت کی فکر ساٹھ(60)سال کی عبادت سے بہتر ہے'']
موضوع:تنزیہ الشریعۃ(305/2)الفوائد المجموعۃ(723)ترتیب الموضوعات(964)[


 

(33)

مسجد کا پڑوسی گھر میں نماز ادا نہیں کر سکتا
(
لا صلاۃ لجار المسجد الا فی المسجد)
''
مسجد کے پڑوسی کی نماز صرف مسجد میں ہی ہوتی ہے(گھر میں نہیں)''
]
ضعیف:ضعاف الدار قطنی(362)اللالی المصنوعۃ(16/2)العلل المتناہیۃ(693/1)[


 

(34)

حجر اسود اللہ کا دایاں ہاتھ ہے
(
الحجر الاسود یمین اللہ فی الارض یصافح بھا عبادۃ)
''
حجر اسود زمین میں اللہ کا دایاں ہاتھ ہے.وہ اس کے ساتھ اپنے بندوں سے مصافحہ کرتا ہے۔''
]
موضوع:تاریخ بغداد للخطیب(328/6)العلل المتناہیۃ(944/2)السلسلۃ الضعیفۃ(223)[


 

(35)

روزے تندرستی کی ضمانت
(
صومو ا تصحوا)
''
روزے رکھو صحت مند بن جائو گے''
]
ضعیف:تخریج الاحیائ(87/3)تذکرۃ الموضوعات(70)الموضوعات للصغانی(72)[


 

(36)

پڑوس کی حد
(
اوصانی جبرئیل علیہ السلام بالجار الی اربعین دارا'عشرۃ من ھاھنا' وعشرۃ من ھاھنا'وعشرۃ من ھاھنا'وعشرۃ من ھاھنا')
''
مجھے جبرئیل علیہ السلام نے چالیس گھروں تک پڑوسی کے ساتھ (حسن سلوک کی)وصیت کی ہے،چالیس اس طرف کے،چالیس اس طرف کے،چالیس اس طرف کے،چالیس اس طرف کے،(یعنی اپنے گھر کے چاروں طرف دس دس گھر پڑوس میں شامل ہیں۔)''
]
ضعیف:کشف الخفائ(1054/1)تخریج الاحیائ(232/2)المقاصد الحسنۃ للسخاوی(170)[


 

(37)

کائنات کی تخلیق رسول اللہ ۖ کے لیے
(
لولاک ما خلقت الدنیا)
''(
اے پیغمبر ۖ)اگر تو نہ ہوتا تو میں دنیا کو پیدا نہ کرتا۔'']

موضوع:اللولو المرصوع للمشیشی(454)ترتیب الموضوعات(196)السلسلۃ الضعیفۃ(282)[


 

(38)

سورہ واقعہ کی تلاوت سے فقرو فاقے کا خاتمہ
(
من قراء سورۃ الواقعہ من کل لیلۃ لم تصبہ فاقۃ ابدا)
''
جس نے ہر رات سورہ واقعہ کی تلاوت کی اسے کبھی فاقہ نہیں پہنچے گا۔''
]
ضعیف:العلل المتناھیۃ(151/1)تنزیہ الشریعۃ(301/1)الفوائد المجموعۃ(972)[


 

(39)

رضائے الہی اور اہل اسلام کے لیے فکر کی ترغیب
(
من اصبح وھمہ غیر اللہ عزوجل'فلیس من اللہ فی شیء ومن لم یھتم للمسلمین فلیس منھم)
''
جس نے صبح کی اور اس کا فکر و غم رضائے الہی کے علاوہ کچھ اور تھا تو اللہ تعالیٰ سے اس کا کوئی تعلق نہیں اورجو مسلمانوں کے لیے غمگین و فکر مند نہیں ہوتا وہ ان میں سے نہیں۔''
]
موضوع:الفوائد المجموعۃ(233)تذکرۃ الموضوعات(69)السلسلۃ الضعیفۃ(312,309)[




 

(40)

جیسی عوام ویسا حکمران
(
کما تکونویولی علیکم)
''
جیسے تم (خود)ہوتے ہو(ویسا ہی)تم پر والی و حاکم مقرر کر دیا جاتا ہے۔''
]
ضعیف:کشف الخفائ(1997/2)الفوائد المجموعۃ(624)تذکرۃ الموضوعات(182)[




 

 

(41)

شب براء ت میں گناہوں کی بخشش اور رزق کی فراخی
(
ان اللہ عزوجل ینزل لیلۃ النصف من شعبان الی السماء الدنیا فیغفر لا کثر من عدد شعر غنم کلب)
''
بلا شبہ اللہ تعالیٰ پندرہ(15)شعبان کی رات کو پہلے آسمان کی جانب اترتے ہیں اور بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ افراد کی بخشش دیتے ہیں۔''
]
ضعیف:ضعیف ترمذی'ترمذی(739)ضعیف ابن ماجہ'ابن ماجہ(1389)[
٭اس روایت کی تفصیل یوں ہے کہ حضرت عائشہ نے بیان کیا کہ ایک رات میں نے رسول اللہ ۖ کو (بسترسے)غائب پایا(میں نے تلاش کیا تو)آپ ۖ بقیع الغرقد(مدینہ منورہ کے معرو ف قبرستان)میں تھے۔آپ ۖ نے فرمایا'کیا تمہیں یہ خطرہ محسوس ہوا کہ اللہ اور اس کا رسول ۖ تم پر ظلم کریں گے؟میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ۖ!میرا گمان یہ تھا کہ آ پ کسی (دوسری )بیوی کے ہاں چلے گئے ہیں۔آپ ۖ نے فرمایا'بلاشبہ اللہ تعالیٰ پندرہ شعبان کی رات کو آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتے ہیں۔۔۔۔(باقی حدیث اوپر مذکور ہے۔)
15
شعبان کی رات کی فضیلت میں چند دیگر ضعیف اور مشہور روایات حسب ذیل ہیں:
(
١)حضرت عائشہ سے مروی ہے وہ نبی کریم ۖ سے بیان کرتی ہیں(ھل تدرین ما ھذہ اللیلۃ ؟یعنی لیلۃ النصف من شعبان'قالت:مافیھا یا رسول اللہ؟فقال:فیھا ان یکتب کل مولود من بنی ادم فی ھذہ السنۃ'و فیھا ان یکتب کل ھالک بنی ادم فی ھذہ السنۃ'و فیھا ترفع اعمالھم'و فیھا تنزل ارزاقھم)''کیا تم جانتی ہویہ (یعنی نصف (١٥) شعبان کی رات)کون سی رات ہے؟عائشہ نے عرض کیا'اے اللہ کے رسول ۖ!اس میں کیا ہوتا ہے؟آپ ۖ نے فرمایا'اس رات میں بنی آدم کے اس سال کے پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں لکھا جاتا ہے'اس میں بنی آدم کے اس سال ہر فوت ہونے والے انسان کے متعلق لکھا جاتا ہے'اس میں ان کے اعمال(اللہ کی طرف)اٹھائے جاتے ہیں اور اس میں ان کا رزق نازل کیا جاتا ہے۔''
]
ضعیف:اس روایت کے متعلق شیخ البانی فرماتے ہیں کہ مجھے اس کی سند کا علم نہیں ہو سکا'البتہ اس کے متعلق گمان غالب یہی ہے کہ یہ ضعیف ہے۔]ھدایہ الرواۃ(1257)مشکاۃ للالبانی(409/1)[
(
٢)حضرت ابو موسی اشعری سے مروی روایت میں ہے کہ (ان اللہ لیطلع فی لیلۃ النصف من شعبان فیغفر لجمیع خلقہ الا لمشرک او مشاحن)''بلاشبہ اللہ (١٥)شعبان کی رات (اہل ارض) کی طرف نظر رحمت فرماتے ہیں اور مشرک یا (بلاوجہ)دشمنی رکھنے والے کے سوا تمام امخلوق کو بخش دیتے ہیں۔''
]
ضعیف:ابن ماجہ(1390)اس روایت کی سند میں عبداللہ بن لہیعہ راوی ضعیف ہے اور مزید یہ کہ اس میں انقطاع بھی ہے۔مزید دیکھئے[
الحرح والتعدیل(682/5)المجروحین(475/2)میزان الاعتدال()تقریب(444/1)
(
٣)حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی روایت میں ہے کہ (اذا کانت لیلة النصف من شعبان فقولو الیلھا و صومو ا نھارھا'فان اللہ ینزل فیھا لغروب المشس الی السماء الدنیا فیقول الا من مستغفر لی فا غفرلہ'الا مسترزق فا رزقہ'الا مبتلی فا عافیہ'الا کذا الا کذا حتی یطلع الفجر)''جب پندرہ شعبان کی رات ہو تو اس رات کا قیام کرو اور اس کے دن میں روزہ رکھو۔بلا شبہ اللہ تعالیٰ اس رات غروب آفتاب کے بعد آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور اعلان فرماتے ہیں'خبردار!کون مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے؟میں اس بخش دوں'کون رزق طلب کرنے والا ہے؟میں اسے رزق دے دوں'کون آزمائش و مصیبت مبتلا ہے؟میں اسے عافیت دے دوں'خبردار!فلاں فلاں کون ہے'حتی کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔''
]
موضوع:ضعیف ابن ماجہ'ابن ماجہ(1388)ضعیف الجامع الصغیر(653)[
(
٤)حضرت ابو امامہ سے مروی روایت میں ہے کہ(خمس لیال لا ترد فیھن الدعوۃ:اول لیلۃ من رجب'و لیلۃ النصف من شعبان'و لیلۃ الجمعۃ'و لیلۃ الفطر'و لیلۃ النحر)''پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں کی جاتی(١)ماہ رجب کی پہلی رات(٢)نصف یعنی پندرہ شعبان کی رات(٣)جمعہ کی رات(٤)عید الفطر کی رات(٥)عید الاضحی کی رات۔''
]
موضوع:ضعیف الجامع الصغیر للالبانی(٢٨٥٢)


 

(42)

نومولود کے کان میں اذان و اقامت کہنے کی فضیلت

(
من ولد لہ مولود فاذن فی اذنہ الیمنی وافام فی اذنہ الیسری لم تضرہ ام الصبیان)
''
جس کے ہاں کوئی بچہ پیدا ہوااور اس نے اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی تو اسے ''ام الصبیان''(ایک بیماری کا نام)کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی۔''
]
موضوع:المیزان للذھبی(397/4)مجمع الزوائد للھیثمی تخریج الاحیائ(61/2)[


 

 

(43)

ایک سنت زندہ کرنے سے سو شہیدوں کا ثواب
(
من تمسک بسنتی عند فساد امتی فلہ اجر مائۃ شھید)
''
جس نے میری امت کے فساد کے وقت میری سنت کو مضبوطی سے تھامے رکھا اس کے لیے 100شہیدوں کا اجر ہے۔''
]
ضعیف جدا:ذخیرۃ الحفاظ(5174/4)السلسلۃ الضعیفۃ(326)[


 

(44)(

المتمسک بسنتی عند فساد امتی لہ اجر شھید)
''
میری امت کے فساد کے وقت میری سنت پر قائم رہنے والے کے لیے شہید کا اجر ہے۔''
]
ضعیف:السلسلۃ الضعیفۃ(327)[


 

(45)

میں دو ذبیحوں کا بیٹا ہوں
(
انا ابن الذبیحین)
''
میں دو ذبیحوں (یعنی اسماعیل علیہ السلام اور آپ ۖ کے والد عبداللہ)کا بیٹا ہوں۔''
]
اس کی کوئی اصل نہیں۔رسالۃ لطیفۃ قدامۃ(23)اللولو المرصوع(81)النخبۃ البھیۃ للسنباوی(43)[


 

 

(46)

قرآن ،والدین اور علی رضی اللہ تعالی عنہ کو دیکھنا بھی عبادت ہے
(
النظر فی المصحف عبادۃ و نظر الولد الی الوالدین عبادۃ و النظر الی علی بن ابی طالب عبادۃ)
''
قرآن کو دیکھنا عبادت ہے،اولاد کا والدین کو دیکھنا عبادت ہے اور حضر ت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو دیکھنا بھی عبادت ہے۔''
]
موضوع:السلسلۃ الضعیفۃ(356)[


 

(47)

مسجد نبوی ۖ میں چالیس نمازوں کی فضیلت
(
من صلی فی مسجدی اربعین صلاۃ لا یفوتہ صلاۃ کتبت لہ برائۃ من النار ونجاۃ من العذاب وبریء من النفاق)
''
جس نے میری مسجد(یعنی مسجد نبوی)میں 40نمازیں ادا کیں(اور ان میں سے)کوئی ایک نماز بھی فوت نہ ہوئی تو اس کے لیے آگ سے برائت اور عذاب سے نجات لکھ دی جائے گی اوروہ نفاق سے بری ہو جائے گا۔''
]
ضعیف:السلسلۃ الضعیفۃ(364)[


 

(48)

قریبی رشتہ دار نیکی کے زیادہ مستحق
’’الاقربون اولی بالمعروف‘‘
"قریبی رشتہ دار نیکی کے زیادہ مستحق"
’’
اس کی کوئی اصل نہیں۔الاسرار المرفوعۃ(51)اللولو المرصوع(55) المقاصد الحسنۃ للسخاوی(141)


 

(49)

جنت میں‌داخل ہونے والا آخری شخص
(
آخر من یدخل الجنۃ رجل من جھینۃ،یقال لہ:جھینہ،فیسالہ اھل الجنۃ:ھل بقی احد یعذب؟فیقول:لا،فیقولون:عند جھینۃ الخبر الیقین)
"
سب سے آخر میں‌جنت میں‌داخل ہونے والا شخص قبیلہ جہینہ کا ایک فرد ہو گا،جسے جہینہ کہہ کر پکارا جائے گا۔اہل جنت اس سے دریافت کریں گے کہ کیا کوئی ایسا شخص باقی ہے جسے عذاب دیا جا رہا ہو؟وہ کہے گا،نہیں۔تو وہ کہیں گے کہ جہینہ کے پاس یقینی خبر ہے۔"
ِ'موضوع:الکشف الالھی للطرابلسی(1/161)تنزیہ الشریعۃ(2/391)،الفوائد المجموعۃ(1429)'


 

 

(50)

بہترین نام
(
خیرالاسماء ما عبد وما حمد)
"
بہترین نام وہ ہے جس کے ساتھ عبادت کی جائے اور تعریف کی جائے"
'
موضوع:الاسرار المرفوعۃ(192)اللولو المرصوع(189)النخبۃ(117)'

0 تبصرہ جات:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔