Tuesday, January 17, 2012

جمہوریت ایک لعنت ہے اس سے بچیں

1 تبصرہ جات
بسم اللہ الرحمن الرحیم

دورے حاضرمیں انسانیت کیلئے دنیا کی سب سے بڑی لعنت "دین جمہوریت" ہے، جس کی اطاعت اور بندگی میں مشغول دین اسلام کے نام پر بنے ملک کے حکمرانوں کو گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ سڑکوں پر احتجاج اور گالیاں دیتے لوگ نظر نہیں آتے، جس کے پاس خود ...دنیا کا اٹھائیسوان بڑا گیس کا ذخیرہ ہے، لیکن یہان کے محکوم لوگوں کے چولھے ٹھنڈے ہو چکے ہیں، لیکن حکمران شکر ادا کررہے ہیں کہ جمہوریت بچ گئی، ایک کاغذ کے ٹکڑے (میمو سکینڈل) کی وجہ سے اپنے ہی ملک فوج اور حکومت ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہے، جس کو کرائےکا میڈیا موت کے کوئیں تک لے آیا ہے، لیکن حکمران شادیانے بجا رہے ہیں کہ جمہوریت بچ گئی، ساتھ ساتھ امریکا مارچ ، اپریل میں قبائلی علاقوں میں آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کی حمایت پر اس خطہ کی حالت بھی بغداد جیسی اور انکار پر کابل جیسی ہو جائے گی پر حکمران خوش ہیں کہ جمہوریت بچ گئی، سرکلر ڈیبٹ::سود:: کی ادائیگی ٣٠٠ ارب تک ہے، کسی بھی وقت مکمل بلیک آوٹ ہو سکتا ہے، جس کی بحالی کیلئے امریکا کے قدموں میں جھکنا پڑے گا، شاید جوہری پروگرام سے ہی ہاتھ دھونا پڑیں لیکن حکمران لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ جمہوریت بچ گئی، پی آئی اے، ریلوے،بند ہے کسی خطرے کی صورت میں آرمی ایک ایک جگہ سے دوسری جگہ رسد نہیں پھنچا سکتی، کارخانے، فیکٹریاں، بند ہیں، ملازمین تنخواہوں کے انتظار میں ہیں، ملکی پیداوار ختم ہو چکی ہے، پر ہمیشہ کی طرح لیڈران امریکا کے آگے سجدہ ریز ہیں کہ جمہوریت بچ گئی
"دین جمہوریت" انسان کو سکھاتا ہے کہ ہمیشہ در پیش مسائل کو ہمیشہ عقل اوراکثریت کی رائےسے حل ہونا ہے، پر انسان یہ نہیں سمجھتا کہ الله عزواجل ایک لاکھ سے زائد انبیاء اور شریعت کو اسی لیا بھیجا کہ انسان نہ سمجھ اور محدودعقل ہے، صرف الله عزوجل کی شریعت کی سب مسائل کا حل ہے، آج بھی انسان کی فلاح صرف دین اسلام کے نفاذ(خلافت) میں ہے نہ کہ جمہوریت (کفر) میں ...

اور جو شخص اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ نہ کرے سو وہی لوگ کافر ہیں
(05:44)
 

1 تبصرہ جات:

  • January 18, 2012 at 2:44 AM
    Anonymous :

    السلام علیکم
    بالکل بجا فرمایا عاصم بھائی آپ نے۔
    مجھے ایک لطیفہ یاد آرہا ہے۔
    ایک ڈاکٹر نے ایک مریض کے لواحقین سے کہا کہ مریض کو پانی نہیں دینا۔ ورنہ بہت نقصان ہوجائے گا۔
    اب مریض پانی مانگتا رہا۔ لیکن کسی نے بھی مریض کو پانی نہیں دیا۔ حتی کہ مریض مرگیا۔
    ڈاکٹر نے پوچھا ۔ کہ مریض کو پانی تو نہیں دیا تھا؟
    لواحقین۔ نہیں ڈاکٹر صاحب۔
    ڈاکٹر: بالکل ٹھیک۔ اگر پانی دے دیتے تو بہت نقصان ہوجاتا۔
    اسی طرح اگر جمہوریت نہ بچی تو پاکستان کا بہت نقصان ہوسکتا ہے، جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ بھلے پاکستان نہ بچے۔ لیکن جمہوریت ضرور بچنی چاہیے۔

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔