
بسم اللہ الرحمٰن الرحم
قبروں کی زیارت کا حکمبے شک قبروں کی زیارت کرنا مشروع اور جائز ہے لیکن اس طرح نہیں جس طرح آج لوگ کرتے ہیں ۔ قبروں پر مردوں کیلئے جانا جائز ہے مگر عورتوں کو اجازت نہیں ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کنت نہیتکم عن زیارۃ القبور الا فزوروھا فانھا تذکر الآخرۃ (ترمذی فی الجنائز ) میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا ۔ توسن لو ۔ اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ آخرت کی یاد دلاتی ہیں ۔ حدیث میں لفظ فزوروھا (یعنی تم ان کی زیارت کر لیا کرو)...