Wednesday, April 20, 2011

اپنے جی میل ہوم پیج کو اردو میں فعال کریں

0 تبصرہ جات
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اپنے جی میل ہوم پیج کو اردو میں فعال کریں
آج اردو ویب بلاگ سے اردو ٹرانسلٹریشن کی سپورٹ کے بارے میں علم ہوا۔ یہ یقیناً نہایت اہم پیشرفت ہے اور اس طرح اردو میں ای میل بھیجنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ میں اس پوسٹ میں جی میل میں اردو ٹرانسلٹریشن کی فیچر کو فعال کرنے اور اس کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہوں۔
اپنے جی میل اکاؤنٹ میں اردو ٹرانسلٹریشن کو انیبل کرنے کے لیے سب سے پہلے Settings پر کلک کرکے سیٹنگز والے صفحے کو سامنے لے آئیں۔ اس کے بعد ذیل کی تصویر کے مطابق Show all language options پر کلک کریں جس سے چند مزید آپشنز ظاہر ہو جائیں گی۔
اضافی لینگویج آپشنز ظاہر ہونے کے بعد Enable Transliteration چیک باکس کو چیک کر دیں اور اس کے سامنے والے ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں Urdu کا انتخاب کر لیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دائیں سے بائیں ایڈیٹنگ کے لیے Right-to-left editing support on کو بھی منتخب کر لیں۔ اور اس کے بعد ان سیٹنگز کو محفوظ کر لیں۔
آپ کے جی میل اکاؤنٹ میں ٹرانسلٹریشن انیبل ہونے کے بعد جی میل کے ای میل ایڈیٹر کی ٹول بار میں ایک بٹن کا اضافہ ہو جائے گا جس پر کلک کرکے آپ اردو ٹرانسلٹریشن کا انتخاب کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اردو ٹرانسلٹریشن کا انتخاب کرنے کے بعد آپ جی میل کے ایڈیٹر میں براہ راست ٹرانسلٹریشن کے ذریعے اردو لکھ سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔



0 تبصرہ جات:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔